26 C
Lahore
Thursday, September 19, 2024

توشہ خانہ کیس قابل سماعت قراردینے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2023ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قراردینے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عمر فاروق نے ریمارکس میں کہا کہ ہم اس پر مناسب آرڈر جاری کریں گے۔ جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس قابل سماعت قراردینے کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے ٹرائل کورٹ کے گواہ پیش کرنے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ ہم اس پر مناسب آرڈر جاری کریں گے۔

اسی طرح چیئرمین پی ٹی آئی کے گواہان کی فہرست مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف بھی درخواست ، درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ، ہمیں گواہان پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل میں کہا کہ دفاع کیلئے پیش کی گئی گواہوں کی لسٹ میں 3گواہان ٹیکس کنسلٹنٹ تھے، ٹرائل کورٹ نے گواہان کو غیرمتعلقہ کہا ٹرائل کورٹ کا وہ آرڈر چیلنج کیا ہے، ہمارا مئوقف ہے کہ ہمارے گواہان ٹیکس کنسلٹنٹ اور اکاؤنٹنٹ ہیں، جو کیس سے متعلقہ ہیں، ٹرائل کورٹ نے کہا کہ چارج کا ان گواہان سے کوئی تعلق نہیں ہے، چوتھے اور آخری گواہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات تھے، ٹرائل کورٹ کے جج نے کہا کہ آج حتمی دلائل سن کر فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے توشہ خانہ کیس،حق دفاع ختم کرنے کا حکم چیلنج کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں حق دفاع ختم کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا،عمران خان نے دائر درخواست میں ٹرائل کورٹ کا آرڈر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹرائل کورٹ کا کل کا حکم کالعدم قرار دے کر حق دفاع بحال کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت سے درخواست پر آج ہی سماعت کرنے کی استدعا بھی کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی جانب سے چار گواہان طلب کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت ہوئی،چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دفاع میں چار گواہوں کی لسٹ عدالت میں جمع کرائی ۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت نے استدعا کی کہ گواہ پیش کرنے کے لیے دو دن کا وقت دیں جس پر جج ہماریوں دلاور نے ریمارکس دئیے کہ آدھے گھنٹے کا وقت بھی نہیں دیں گے۔عدالت کے ساتھ کھیلنا بند کریں۔ عدالت نے کہا تھا آج پرائیویٹ گواہوں کو پیش کریں،گواہوں کو آج پیش کریں ورنہ آپ کا رائٹ ختم ہو جائے گا۔ بیرسٹر گوہر نے استدعا کی کہ عدالت ایک دن کا وقت دے دیں۔

جبکہ الیکشن کمیشن وکیل نے کہا کہ عدالت نے پرائیویٹ گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیا جس پر عمل نہیں کیا گیا۔جھوٹا ڈکلیئریشن جمع کرانے کا الزام ہے۔ عدالت نے گواہوں کو ڈیڑھ بجے تک پیش کرنے کا حکم دیا تاہم کیس کی دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے عمران خان کی گواہ طلبی کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے چار گواہوں کو غیر متعلقہ قرار دیتے ہوئے حتمی دلائل طلب کئے تھے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

176,934FansLike
37FollowersFollow
2,280SubscribersSubscribe

Latest News