27 C
Lahore
Thursday, September 19, 2024

الیکشن کمیشن نےعام انتخابات کیلئے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 03 اگست 2023ء) عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے ہیں،الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کو تلوار کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔ جے یو آئی ف کو کتاب اور رابطہ جمیعیت اسلام کو انگوٹھی کا نشان الاٹ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پیپلز مسلم لیگ کو کپ،کسان اتحاد کو بالٹی اور پاکستان تحریک انسانیت کو چاقو کا انتخابی نشان الاٹ کیا۔ اس کے علاوہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کو چاند اور پاکستان عوامی لیگ کو ہاکی کا نشان الاٹ کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی اور آل پاکستان مسلم لیگ کی درخواست پر فیصلہ روک دیا،الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو چڑیا کا انتخابی نشان تجویز کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق استحکام پاکستان نے شاہین کا نشان مانگا جو پہلے ہی اے پی ایم ایل کے پاس ہے۔ الیکشن کمیشن نے آئی پی پی کو شاہین کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست مستر کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست تاحال زیر التواء ہے،آئی پی پی متعلقہ دستاویزات فراہم کرے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کا نشان انٹرا پارٹی انتخابات سے مشروط کر دیا گیا،الیکشن کمیشن کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ نے 40 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان کے حصول کیلئے درخواست جمع کروانے کیلئے 19 جولائی تک وقت دیا تھا،الیکشن کمیشن میں 131 سیاسی جماعتوں نے درخواستیں جمع کروائی تھیں۔ سیاسی جماعتوں سے عام انتخابات میں انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے درخواست طلب کی گئی تھیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

176,934FansLike
37FollowersFollow
2,280SubscribersSubscribe

Latest News