27 C
Lahore
Thursday, September 19, 2024

زندگی تماشہ!قدامت پسندی اور عدم برداشت کی ایک کہانی

تازہ ترین ذرائع کے مطابق 2019کے بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ‘کم جی سیوک’ایوارڈ جیتنے کے بعدزندگی تماشہ جنوری 2020میں پاکستان میں ریلیز ہونے والی تھی۔ پاکستان میں اس فلم کی ریلیز ملتوی کر دی گئی تا کہ اسلامی نظر یاتی کونسل فلم کا جائزہ لے سکیں۔ ان رکاوٹوں کے باوجود زندگی تماشہ 2021آسکرز میں پاکستان کی طرف سے آفیشل انٹری ہے۔ مگر اس فلم کی ریلیز میں اتنا تنازعہ کیوں پیش آیا؟

فلم موجودہ دور میں لاہور میں شوٹ کی گئی ہے جو کہ اپنے مرکزی کرداد راحت خواجہ کے گرد گھومتی ہے۔راحت ایک مسلمان زمیندار ہے اور ایک شاعر کے طور پر نبیﷺکی تعریف میں نعت پڑھتا ہے۔ اس کے علاقے میں سب اس کی بہت عزت اور احترام کرتے ہیں۔

اپنی بیمار بیوی اور باغی بیٹی کے باوجود راحت کے لیے اس کی زندگی پر سکون ہوتی ہے جب تک وہ اپنے ایک دوست کے بیٹے کی شادی میں شرکت کرتا ہے اور ایک آئٹم نمبر پر ڈانس کرتا ہے۔ اس کی یہ وڈیو وائرل ہو جاتی ہے اور اسے اس غیر اخلاقی اور غیر مذہبی حرکت پر اپنے محلے والوں کی طرف سے بہت تنقید کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔

وہی لوگ جو اس کو سر آنکھوں پر بیٹھا کر رکھتے ہیں اب راحت کی تذلیل کرتے ہیں اور اسے اس کے رتبے سے نیچے اتار دیتے ہیں۔ راحت کی بیوی فرخندہ اس سب میں اس کا واحدسہارہ ہوتی ہے یہاں تک کہ اس کی اپنی بیٹی بھی اس کو مذہبی حلیے کی نیچے اداکاری کرنے کے طعنے دیتی ہے۔ زندگی تماشہ مذہبی انتہا پسندی کے سنگین نتائج کی تصویر کشی کرتا ہے۔ بے شک راحت کو بہت تزلیل کاسامنہ کرنا پڑتا ہے لیکن فلم میں اس کی جد وجہد کو بہت پر امن دکھایا گیا ہے۔ آخر میں سامعین یہ محسوس کر سکتے ہیں کہ اس میں دکھایا جانے والا ڈرامہ خود فلم سے زیادہ دلچسپ ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

176,934FansLike
37FollowersFollow
2,280SubscribersSubscribe

Latest News