27 C
Lahore
Thursday, September 19, 2024

!آخر کب تک

اچھرا واقع انسانیت کی تاریخ میں ایک اور ہولناک اور قابل مذمت واقع ہے۔ آخر کب تک ہم بغیر کچھ سوچے سمجھے قانون کو اپنے ہاتھوں میں لیتے رہیں گے۔ ہم غیرت اور مذہب کے نام پر انسانیت کی دھجیاں بکھیرتے رہیں گے۔ آخر کب تک ہم ان جہالت کے اندھیروں میں ڈوبے رہیں گے۔

26 فروری 2024 کو اچھرا بازار میں ایک خاتون نے سفید لباس پہنا ہوا تھا۔ جس پر عربی میں کچھ الفاظ سے خطاتی ہوئی تھی۔ ان الفاظ میں لفظ “حلوہ” جس کو عربی زبان میں “خوبصورت” کہا جاتا ہے اور انگریزی زبان میں “سویٹ” کہا جاتا ہے لکھا ہوا تھا۔ارد گرد کے لوگوں نے جب غور کیا۔ تو جہالت کی پٹی ان کے ذہین اور انکھوں پر اس قدر زور سے بندھی ہوئی تھی۔ کہ ان لوگوں کو یہ احساس تک نہ ہوا کہ یہ کوئی قرانی آیت نہیں بلکہ عربی زبان کا ہی ایک عام لفظ ہے۔ ان افراد نے بغیر کچھ سوچے سمجھے اس خاتون کو حراساں کرنا شروع کر دیا۔

کچھ فاصلے پر موجود ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے فوری طور پر اس خاتون کو محفوظ مقام پر پہنچایا۔ اور دکان کا شٹر بند کر دیا۔ کچھ ہی دیر بعد اچھرا پولیس نے خاتون کو ابایا پہنایا۔ بہادر لیڈی آفسر شہر بانو نے خود ان کو اپنی نگرانی میں پولیس وین میں بٹھایا۔ اور حفاظت کے ساتھ محفوظ مقام تک پہنچایا۔

بی بی سی سے انٹرویو

بی بی سی سے انٹرویو کے دوران اے ایس پی شہر بانو کا کہنا تھا۔ کہ دکان سے وین تک کا سفر دیکھنے میں چھوٹا تھا۔ لیکن ذہنی طور پر بہت لمبا تھا۔ کیونکہ خاتون کی جان بچانا ہماری اولین ترجیح تھی۔ وہاں ہمیں دو باتوں کا ڈر تھا کہ کہیں اس دکان کو کوئی آگ نہ لگا دے۔ اور دوسرا یہ کہ ایک آدمی بندوق کے ساتھ وہاں موجود تھا۔ جس سے خاتون کی جان کو خطرہ تھا۔

اس طرح کے کئی واقعات ہمارے ملک میں ہوتے رہتے ہیں۔ آخر کب تک ہم قانون کو اپنے ہاتھوں میں لے کر اپنے ملک کی روسوائی کرواتے رہیں گے۔ واقعہ جڑا والا ہو یا سیالکوٹ منیجر کا قتل ہو۔ ہمارے لوگ کہیں پر بھی کوئی قصر نہیں چھوڑتے۔ واقعہ جڑا والا ہی دیکھ لیں. اقلیتوں کو غیر محفوظ کر کے ان کی بستیاں جلا دی گئی۔ سیالکوٹ میں غیر ملکی منیجر کو زندہ جلا دینا جلانا ہو۔ یہ سب کام اس ہی نام نہاد مذہب کے دعویداروں کے ہیں. قائد اعظم کا آزادی کے بعد پہلے خطاب میں زیادہ زور اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنانے پر تھا۔ ہم کس منہ سے بھارت پر تنقید کرتے ہیں۔ جب ہم خود اس طرح کا رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

176,934FansLike
37FollowersFollow
2,280SubscribersSubscribe

Latest News