27 C
Lahore
Thursday, September 19, 2024

موسم بہار اور خوبصورت پاکستان

بہار کی آمد

پاکستان میں سردی جاتے ہی موسم بہار شروع ہو جاتا ہے۔موسم بہار میں ہلکی ہلکی ٹھنڈ اور سکون کے ہواچلتی ہے۔ موسم بہار نئے رنگوں سے بھری خوشبو کو جنم دیتی ہے۔ہمارا خوبصورت پاکستان کسی جنت کے ٹکڑے سے کم نہیں لگتا۔ ایسے تو خوبصورت پاکستان ہر حصہ ہر جگہ سے ہے مگر اس جنت کے کچھ ٹکڑے الگ ہی دلکش نظارے رکھتے ہیں۔

ہنزہ ویلی

موسم بہار میں یہ وادی زمین پر جنت بن جاتی ہے۔ ایک وادی جو سفید برف کے پہاڑوں اور ہرابھرا سبزہ سے روشن ہوتی ہے۔ یہاں کے نظارہ ہی نہیں بلکہ یہاں کے مقامی لوگ بھی اتنے ہی حسین ہیں۔

سکردو

ِیہ دلکش جگہوں میں سے ایک خوبصورت جگہ ہے ۔ موسم بہار میں پگلی ہوئی برف اور کھلے ہوئے پھول اس کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتے ہیں۔ یہاں کی شانگریلاجھیل بھی دیکھنے لائق ہے۔

کاغان وادی

بہار میں کاغان وادی پائن کے جنگلات اور بے تحاشہ پھولوں سے بھر جاتی ہے۔

پہار اور صفید چادر

خوبصورت پاکستان  میں موجود برف کے پہاڑ اور ملکہ پربت کی چوٹی کے نظارے دل کو سکون دیتے ہیں۔ ناگا پربت جو دنیا کی نویں بلند ترین پہاڑوں میں سے ایک پاکستان میں موجود ہے۔ یہاں وحشی پھول اور ان کی خوشبو ایک الگ ہی ماحول بنا دیتے ہیں۔

وادی سوات

اس کو پاکستان کا سویٹزرلینڈ بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں کے دریا اور کھیت دیکھنے لائق ہیں۔ یہاں کا مالم جببا سکینگ ریزورٹ کے لیے مشہور ہے۔

مری

ہر سال یہاں بے تہاشا لوگ جاتے ہیں۔ مری میں پنڈی پوائنٹ حسین مناظر کے لیے مشہور ہے۔ یہاں مال روڈ سے خریداری کی جا سکتی ہے ۔مزیدلطف اندوز ہونے کے لیے چیئر لفٹنگ بھی موجود ہے۔نتھیا گلی کے ہرے بھرے مناظر بھی بہت مشہور ہے۔

بہار میں پاکستان کی ان جگہوں پر گھومنا ایک حسین یاد گار بن سکتی ہے۔ پاکستان کا بہار کا موسم اپ کی زندگی کو پھولوں کی طرح مہکا سکتا ہے اور برف کی طرح نرم اور دلکش کر سکتے ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

176,934FansLike
37FollowersFollow
2,280SubscribersSubscribe

Latest News