27 C
Lahore
Thursday, September 19, 2024

الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے بیان

:کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے بیان سامنےآگیا. جس پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جیتے ہوئے امیدواروں کوجو 70 ہزار ووٹ لے کر جیتے تھے ان کو ہرایا اور ہارے ہوئے امیدواروں کو مہریں لگا کر جتایا جا رہا ہے اور ابھی بھی ان کے ماتحت عملہ مہریں لگانے میں مصروف ہے. یہ راولپنڈی میں ہونے والی دھاندلی کی ذمہ داری کو قبول کرتے ہیں.

مزید ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کے نتیجے میں ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے. راولپنڈی کے چوک کچہری میں ان کو سزائے موت دی جائے اور ان کے ساتھ ساتھ باقی الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس کو بھی اسی چوک میں سزائے موت دی جائے. راولپنڈی کے علاقے میں 11 سے 12 ایم این اے اور ایم پی اے جو جیتے ہوئے تھے ان کو دھاندلی کر کے ہرایا گیا. ہارے ہوئے امیدواروں کو مہریں لگا کر جتایا جا رہا ہے. اس کے علاوہ راولپنڈی کمشنر کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے ماتحت عملے سے زبردستی یہ جرم کروایا. وہ ایسا کرنا نہیں چاہتے تھے لیکن مجبورا آرڈرز کی وجہ سے ان کو ایسا کرنے پر مجبور کیاگیا. ان کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ ساتھ باقی ذمہ داران کو بھی سزا دی جائے

:پریس کانفرنس کے رد عمل

پریس کانفرنس میں کمشنر لیاقت علی چٹھہ کا اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان سامنے آگیا

کمشنر راولپنڈی نہ آر او تھے اور ڈی آر او

اس جرم کے اعتراف نتیجے میں کمشنر راولپنڈی کو گرفتار کرنے کی خبریں زور پکڑ رہی ہے

پریس کانفرنس کے نتیجے میں الیکشن کمیشن اف پاکستان کا بیان بھی سامنے آرہا ہے

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

176,934FansLike
37FollowersFollow
2,280SubscribersSubscribe

Latest News