27 C
Lahore
Thursday, September 19, 2024

رضوانہ تشدد کیس پر اداکاراؤں کا ردِ عمل

لاہور میں گھریلو ملازمہ رضوانہ پر ہونے والے شدید تشدد کے سخت نوٹس کے بعد بہت سے اداکار جیسے وہاج علی،سجل علی اور ماہرہ خان بھی رضوانہ کی حمایت اور چائلڈ لیبر کی مخالفت میں میدان میں آگئے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک معصوم بچی پر ایسا ظلم،اسکی اجازت نہ تو ہمارا اسلام دیتا ہے نہ ہی قانون،ایسا رویہ صرف ایک زہنی طور پر پست اور بیمار انسان ہی کرسکتا ہے۔

ہمارے آئین کے مطابق چائلڈ لیبر ایک جرم ہے اور چائلڈ پروٹیکشن اور انکی تعلیم و تربیت کے لئے بہت سی این۔جی۔اوز کا م کر رہی ہیں اسکے باوجود پاکستان میں چائلڈلیبر بہت عام ہے۔چھوٹے چھوٹے بچے کام کرنے پر مجبور ہیں انکا کوئی پر سانِ حال نہیں ہے کوئی انکے سر پر شفقت اور سرپرستی کا ہاتھ رکھنے والا نہیں ہے۔

یہ معصوم بچے اپنی آنکھوں میں اُمید کی کرن لئے محنت سے کام کر رہے ہیں اسکے باوجود ہمارے معاشرہ میں موجود درندہ صفت لوگ انہیں اپنی درندگی کا نشانہ بناتے ہیں۔چھوٹی سی عمر میں زندگی کے بڑے سبق سیکھ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ رضوانہ کا علاج جرنل ہسپتال میں ہو رہا ہے اور پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم کے مطابق رضوانہ کی ہڈیوں کی پلاسٹک سرجری کی جارہی ہے رضوانہ کی حالت پہلے سے بہت بہتر ہے۔ اسکے بعد اُسکی حالت میں مزید بہتری آجائے گی۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

176,934FansLike
37FollowersFollow
2,280SubscribersSubscribe

Latest News