27 C
Lahore
Thursday, September 19, 2024

پہلے پیٹرول اب بجلی؟عوام پر مہنگائی کا طوفان

مہنگائی ایک ایسے جن کا نام ہے جو اپنی بوتل سے آزاد ہو کر اب عوام کا جینا حرام کر رہا ہے۔ ہر طرف مالی بحران نے سر اٹھایا ہے. ایسے میں مہنگائی کی شرح عروج پر ہے. جس کا زوال فل وقت تو نظر نہیں آرہا۔ کیونکہ ہر آنے والی حکومت یہ کہہ کر عوام کہ سروں پر یہ بم گراتی ہے. کہ پچھلی حکومت نے قومی خزانہ خالی کردیاہے

مہنگائی

اس قومی خزانے کو عوام کی خون پسینے کی کمائی سے بھرنا تو جیسے ان حکومتی اہلکاروں کا فرض ہے۔ کہاں جائے غریب؟؟  اب تو مڈل کلاس طبقہ بھی اپنی کلاس سے ایک اسٹیپ نیچے آچکا ہے. تو سوچیں غریب کس قدر پس رہا ہوگا۔

اور کچھ ہمارے دکاندار لالچ کی حوس میں آٹا چینی اسٹاک کر لیتے ہیں وجہ صرف یہ ہی ہوتی ہے. کہ مزید قیمت بڑھے گی تو بیچیں گے۔ گوشت سے لے کر دال تک کہ ریٹ آسمانوں پر ہیں ایک وقت کی روٹی پوری ہونا مشکل ہورہی ہے تین تو دور کی بات۔

اب اگر بات کی جائے حکومتی مظالم میں سے ایک ظلم کی تو وہ ہے. پیٹرول کی مہنگائی جس نے عوام کی زندگیوں کو مزید مشکل میں ڈال دیا ہے۔ پاکستانی حکومت باہر جتنے داموں میں پیٹرول خریدے لیکن بیچنا اس نے یہاں تین گناہ زیادہ قیمت پر ہی ہے۔

پیٹرول کی قیمت

پاکستان میں نگران حکومت نے آتے ہی پیٹرول کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 17.50 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 20 روپے اضافے کا اعلان کیا گیا۔

ایک بہت بڑا بے قابو جن لوڈ شیڈنگ ہے۔ بجلی کی شرح پہلے ہی بڑھ چکی ہے اور یہاں تک کہ بنیادی ٹیرف 30 روپے فی یونٹ تک پہنچ گیا ہے جو چند سال پہلے 16 روپے فی یونٹ تھا۔

اکیس اگست 2023 کو اب تک کی سب سے زیادہ 25,516 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جس نے 18اگست کو پہنچنے والی 24,600 میگاواٹ کی گزشتہ چوٹی کو عبور کیا۔

لیکن گزشتہ سال کی نسبت اس سال بجلی کہ بے قابو جن پر تھوڑا قابو رہا ہے۔
اس کہ علاؤہ ڈھیروں ہی ایسے مسلئے ہیں جو مہنگائی کہ اس دور میں جنم لے چکے ہیں. جنہوں نے مہنگائی سے ماری عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔ ایسے میں حکومتی مفادات کی چکی میں پستی عوام کہاں جائے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

176,934FansLike
37FollowersFollow
2,280SubscribersSubscribe

Latest News