27 C
Lahore
Thursday, September 19, 2024

نئی حکومت اور بلوچستان کے حالات

رقبے اور وسائل کے لحاظ سے بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ لیکن ترقی کے لحاظ سے ہمیشہ اسے نظر انداز کیا جاتا ہے۔ اب جبکہ پورے ملک میں حکومت کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔ تو بلوچ عوام بھی اپنے علاقے کی ترقی کے لیے خواہاں ہیں۔ بلوچستان کے نوجوانوں میں انتہاء پسندی بہت شدت سے پائی جاتی ہے۔اسکاذمہ کسی حد تک ملک کی حکومت کو بھی جاتا ہے۔ بلوچستان وسائل کے لحاظ سے مالامال ہے۔ اور ملکی ترقی مین اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لیکن اس صوبہ کی ترقی میں ملک کا حصہ بہت کم ہے۔

بلوچستان میں وزیراعلیٰ کا انتخاب:

2مارچ 2024بروز ہفتہ بلوچستان میں بھی وزیراعلیٰ کاانتخاب طے پایا۔ پی پی پی کے سرفراز بکٹی بحیثیت
وزیراعلیٰ منتخب ہوئے۔ سرافراز بکٹی بلوچستان اسمبلی میں 41ووٹ سے فتح حاصل کی۔ اور وزیراعلیٰ کے عہدہ کے لیے حلف اٹھایا۔پاکستان مسلم لیگ ن اور پی پی پی نے سرفراز بکٹی کی حمایت میں ووٹ دیا۔ جے یو آئی آف اپنے 10اراکین کے ساتھ اجلاس میں غیر حاضر رہی۔ وزیراعلیٰ سرفراز بکٹی کے خطاب سے واضح ہے کہ وہ صوبہ کو درپیش مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اختلافات ختم کر کے اپنی توجہ صوبہ کی ترقی پر مرکوز کرنی چاہئے۔ ہمیں ایک ایسا نظام بنانا چاہیے جس میں ہم تنقید ذات کی بنیاد پر نہیں، بلکہ صوبہ کی ترقی کے لیے کریں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

176,934FansLike
37FollowersFollow
2,280SubscribersSubscribe

Latest News