27 C
Lahore
Thursday, September 19, 2024

مون سون اور اس کی احتیاطی تدابیر

پاکستان میں مون سون کا موسم جولائی سے ستمبر تک رہتا ہے اس دوران ملک بھر میں 70سے 80 فیصد بارشیں ہوتی ہیں یہ شدید گرمی کے موسم میں بہتری کا باعث بنتا ہے مگر کافی تباہی کا بھی باعث بنتا ہے۔

اس موسم میں بہت سے لوگ سیلابی ریلوں،کرنٹ لگنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ایسے حادثات سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بجلی کے کھمبوں،تاروں سے دور رہیں اور اپنے بچوں کو بھی ہدایت کریں کہ بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں خاص طور پر ایسی تاریں جو بارش یا طوفان کے باعث زمین پر گر گئی ہوں یہ بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں،مچھروں سے بچاؤ کے لئے مچھروں والا کوائل استعمال کریں،پارک میں جانے سے گریز کریں، کھڑکیاں دروازے بند رکھیں مچھروں کے علاوہ دوسرے خطرناک کیڑوں کے اندر آنے کا اندیشہ رہتا ہے جوکہ مختلف الرجیز کا باعث بنتے ہیں،

اس موسم میں گاڑیوں اور موٹر سا ئیکل کے پھسلنے کا اندیشہ بہت زیادہ ہوتا ہے ایسے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لئے گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی رفتار کم رکھیں اورپانی میں چلنے پھرنے سے گریز کریں اگرآپکے جوتے اور سوکس بھیگ جاتے ہیں تو دفتر یا گھر پہنچتے ہی اُتار دیں اور پاؤں صابن سے اچھی طرح دھوئیں۔اپنے بیگ میں ضروری سامان جیسے کہ تھرمامیٹر،خشک کپڑے اور سوکس،میڈیسن،چھتری،اوئنٹمنٹ اور رین کوٹ لازمی رکھیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

176,934FansLike
37FollowersFollow
2,280SubscribersSubscribe

Latest News