27 C
Lahore
Thursday, September 19, 2024

جوڑوں کے درد سے نجات

آج کل جوڑوں کے درد کی شکایت بوڑھوں کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل میں بھی پائی جاتی ہے.جس کی بہت سی وجوہات ہیں.

جوڑوں کے درد کی صحیح تشخیص اور علاج کے لیے کسی ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہت ضروری ہے۔ وہ آپ کے انفرادی حالات کا جائزہ لے کر درد کی وجہ بتا سکتے ہیں، اور سب سے موزوں علاج تجویز کر سکتے ہیں۔

  • دوائیں: درد اور سوزش کو کم کرنے کے لیے بغیر نسخے کے ملنے والی درد کی دوائیں، نسخے والی دوائیں، یا انجیکشن لگانا۔
  • فزیکل تھراپی: جوڑوں کی لچک، طاقت اور حرکت کی وسعت کو بہتر بنانے کے لیے ورزش کر سکتے ہیں . فزیکل تھیراپی جوڑوں کے درد کے لیے ایک جدید علاج ہے جس سے آپ دنوں میں بہتری محسوس کر سکتے ہیں اور ورزش تو صحت کے لیے ویسے ہی بہت اچھی ہوتی ہےجو آپ کی ہڈیوں کو مضبوط اور اپ کو صحت مند رکھتی ہے.
  • زندگی میں تبدیلیاں: صحت مند وزن برقرار رکھنا، متوازن غذا کھانا، اور باقاعدگی سے ورزش کرنا سبھی جوڑوں کی صحت میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

جوڑوں کے درد سے نجات کے لیے ٹوٹکے

  • روایتی گھریلو علاج اور زندگی گزارنے کے آسان طریقے ہیں، “ٹوٹکے” نسلوں سے چلتے آ رہے ہیں۔
  • روزانہ رات سوتے وقت ہریڑ کا مربہ دو عدد, نیم گرم دودھ کے ساتھ کھائیں اس سے بھی جوڑوں کے درد سے آرام ملے گا.
  • چقندر کھانے سے بھی جوڑوں کا درد ٹھیک ہوتا ہے.
  • روزانہ لہسن کی تیل کی مالش کرنا مفید ہے.
  • پیاز اور سرسوں کا تیل ہم وزن لے کر درد والی جگہ پر لگائیں.
  • کھیرے کا زیادہ استعمال گھٹنوں کے درد کے لیے مفید ہے.
  • گاجر کا جوس پینا بھی فائدے مند ہے.
  • کچے آلو پیس کر لگانے سے بھی درد کم ہوتا ہے.
  • بادام کے تیل سے مالش کی جائے تو ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں.

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

176,934FansLike
37FollowersFollow
2,280SubscribersSubscribe

Latest News