27 C
Lahore
Thursday, September 19, 2024

کرا چی میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ

کراچی پچھلی کئی دہائیوں سے پانی کی قلت سے دوچار ہے۔ لوگ چند پانی کی بوندوں کے محتاج ہیں۔ روزمرہ کے استعمال کے لیے بھی کراچی کے لوگوں کو ٹنکر بھرونے پڑتے ہیں۔ کراچی میں غربت کا یہ عالم ہے کے لوگوں کے کھانہ کیلے روٹی ہے نہ رھنے کا لیے اپنی چھت ہے۔ ایسے میں ُپانی بھی خریدکے استعمال کرنا پڑے تو عوام خودکشی نہ کرے تو کیا کرے۔حکمران بھی اس مسئلہ کے حل کے لیے کوئی خاص اقدام نہیں اٹھا پائی۔

k4 منصوبہ

کے فور منصوبہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پہلے دور میں شروع کروایا تھا۔ جس کے تہت پہلے فیز میں کراچی کو 260لیٹر پانی کی ترسیل فراہم کی جائیے گی۔ یہ منصوبہ پچھلے دو سال سے زرِتعمیر ہے۔ اور کہا یہ جا رہا ہے کہ اکتوبر 2024میں کے فور منصوبہ تکمیل کی مناظل کو طے کرے گا۔ کے فور منصوبہ کا مقصد پانی کی فراہمی بڑھانے کے طریقوں کو بروئے کار لانا اور ہانی کے نظام کو بہتر بنانے کے ہیں۔ کراچی کی آبادی دوکڑور کے قریب ہے۔ بہتر روزگار کے حصول کے لیے ہر شہر سے لوگ آکر یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے بہت سی کچی آبادیاں قائم ہیں۔ ان میں ایسی آبادیاں بھی موجود ہیں جہاں صاف پانی کی سہولت موجودہے۔ لیکن ان آبادیوں کی تعداد نہایت کم ہے۔

کئی جگہ پر تو لوگ بورنگ کے ذریعہ میٹھے پانی کا حصول ممکن بناتے ہیں۔ بعد ازاں لوگ یہاں پمپ لگا کر میٹھے پانی کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں۔ جہاں اسطرح کا کوئی معاملہ نہیں ہوتا وہان لوگ گدھا گاڑی کے ذریعہ پانی کا حصول ممکن کرتے ہیں۔ جوکہ عام آدمی کی پہنچ سے بہت دور ہے۔ k4منصوبہ ٹھٹھہ اور ملیر کے اضلاع میں زیرِتعمیر ہے۔ امید ہے کہ حکومت کے اس منصوبہ سے کراچی میں ایک بڑی تبدیلی آئے گی۔ اور ہمارا ملک مزید ترقی کرے گا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

176,934FansLike
37FollowersFollow
2,280SubscribersSubscribe

Latest News