26 C
Lahore
Thursday, September 19, 2024

وزیراعظم شہباز شریف اور نیا ایجنڈا

عام انتخابات کے بعد ملک میں نئی حکومت کی تشکیل میں تھوڑا وقت لگا ۔ لیکن دیر آئے درست آئے ۔ تمام جماعتوں کے الحاق سے اس بات کی تو امید کی جا سکتی ہے ۔ کہ ملک میں نفرت اور انتشار کی سیاست کا اگلے پانچ سال کے لیے اختتام ہوا جاتا ہے ۔ جہاں صوبائی سطح پر حکومت کی تشکیل کے معاملات طے پائے۔وہیںبروز اتوار قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملک کے 24ویںوزیراعظم کے انتخاب کا معاملہ بھی طے پایا۔ پی ایم ایل این سے میاں محمد شہباز شریف وزیراعظم کے لیے امیدوار رہے۔ اور دوسری جانب انکے مدِ مقابل سنی اتحاد کے عمرایوب خا ن انکے مدِ مقابل رہے۔ تمام جماعتوں جن میں پی پی پی، مسلم لیگ ق ،ایم کیو ایم نے وزیراعظم شہباز شریف کے حق میں ووٹ دئیے۔ بھاری اکثریت کے ساتھ شہباز شریف آنے والے پانچ سال کے لیے وزیراعظم پاکستان منتخب ہوئے۔

نیا ایجنڈا

اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی۔ لیکن وزیراعظم نے ان تمام نعروں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنا بیان جاری رکھا۔ اور کہا کے اس تنقید کو ملکی ترقی میں استعمال کرین تاکہ سب کا فائدہ ہو۔ وزیراعظم نے انے والے پانچ سالوں کے لیے ایجنڈا پیش کیا۔ انہوں نے نئی حکومت کا معاشی منصوبہ نئے بجٹ میں پیش کرنے کا وعدہ کیا۔ تاہم اس کے کچھ خدوخال اپنی تقریر میں پیش کیے۔بیرونی سرمایہ کاری کیے دوست ممالک سے مدد، سرمایا کاروں کے لیے ویزہ فری اینٹری کی سہولت۔ تیل سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو متبادل ذرائع اختیار کرنے کا رجحان۔ ٹیکس نظام میں اصلاحات۔بجلی اور ٹیکس چوری کا خاتمہ۔ امریکہ اور یورپ جیسے ممالک سے اچھے تعلقات استوار کرنے اور اربوں روپے کے قرضوں سے بھی نجات دلانے کا عزم کیا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

176,934FansLike
37FollowersFollow
2,280SubscribersSubscribe

Latest News