27 C
Lahore
Thursday, September 19, 2024

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور

خیبر پختونخوا میں بھی وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو گیا۔ 29فروری2024بروز جمعرات کو خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کے انتخاب کا مرحلہ بھی طہ پایا۔ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور اور مسلم لیگ ن کے امیدوار عبادللہ خان مدِ مقابل رہے۔ بحیثیت امیدوار علی امین گنڈا پو کو سنی اتحاد کونسل جبکہ عبادللہ خان کو پی پی پی کی حمایت حاصل رہی۔ دوسری جانب جے یو آئی نے انتخاب سے مکمل بائیکاٹ کیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سواتی کی زرِ صدارت شروع ہوا۔

 وزیراعلیٰ علی امین گنڈا کا خطاب

آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور کو 90ووٹ سے فتح حاصل ہوئی۔ جبکہ عبادللہ خان کو 16ووٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انتخاب کے بعد اسپیکر نے نو منتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو خطاب کی دعوت دی۔ علی امین گنڈا پور نے آنے والے وقت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کے دعا ہے کہ میں دنیا وآخرت میں سرخرو رہوں۔ مزید یہ کے ہم انتقام نہیں چاہتے یہ ادارے ہمارے ہیں اور ہھ ان کی عزت کرتے ہیں۔ ہم ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں سب کو برابر کے حقوق حاصل ہوں۔

علی امین گنڈا پورنے کہا کہ وہ یہ حلف دیتے ہیں نہ کرپشن کریں گے۔ اور نہ کسی کو کرپشن کرنے دیں گے۔ عوام سے کہتا ہوں کے کسی کی جرات نہیں کے آپ سے رشوت مانگے۔ کوئی آپ سے رشوت مانگے تو اسکے خلاف کھرے ہو جائیں۔ رشوت لینے والا اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں۔ مزید یہ کہ صوبہ کا ریونیو بڑھانے پر بھی توجہ دی جائیے گی۔ صوبہ کے معاشی حالات کو بھی بہتر کیا جائے گا۔ مزید یہ کے غریبوں کو انکا حق دیا جائے گا۔ سب تیار ہو جائیں ایسا قانون بنے گا جس میں سب کو برابر حق حاصل ہو گا۔ معدنیات عوام کے فائدے کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ بجلی کے وسائل کو بڑھایا جائے گا اور سستی بجلی کو یقینی بنایا جائے گا۔ خواتین کو ان کے حقوق دیئے جائیں گے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

176,934FansLike
37FollowersFollow
2,280SubscribersSubscribe

Latest News