26 C
Lahore
Thursday, September 19, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب

ملک میں انتخابات کے بعد ایک نئی بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ آخر کار انتخابات کے بعد حکومت سازی کی ایک واضح شکل سامنے آئی ہے۔ دو بڑے صوبوں میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ 26 فروری 2024 بروز پیر کو سندھ اور پنجاب میں وزرائے اعلیٰ کا انتخاب ہو گیا ہے۔ پنجاب کے انتخابات میں محترمہ مریم نواز وزیر اعلیٰ منتخب ہوئی۔ جبکہ سندھ میں مراد علی شاہ تیسری بار بطور وزیراعظم منتخب ہوئے۔ دوسری جانب عام انتخابات میں ہارنے والی پارٹی دھاندلی کے خلاف احتجاج میں مصروف ہیں۔ پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے پہلے خاتون وزیراعلیٰ تاریخ میں ایک مثبت اضافہ کیا۔ پنجاب میں مریم نواز نے وزیراعلیٰ کی امیدوار کی حیثیت سے 200 ووٹ حاصل کیے۔ جب کہ اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستارہ نکاتی منشور کا پیش کیا۔ مریم نواز نے بطور وزیراعلیٰ گورنر ہاؤس میں حلف اٹھایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے پہلے خطاب میں اگلے پانچ سالہ دور کا روڈ میپ پیش کیا۔

:اس منشور میں انہوں نے

.۔ مہنگائی کے خاتمے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا

.۔ ہیلتھ کارڈ کی بہالی کے لیے اقدامات کا اعلان کیا

۔ ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنا۔ جو کہ ایک بہت زبردست اقدام رہے گا۔ قائدا اعظم کے دور میں بھی اس سروس کی کمی کی وجہ سے ہم نے ایک عظیم لیڈر کو گوا دیا۔

۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے رمضان پیکج اور پارٹی کے منشور پر عمل درآمد کرنے کا عزم کیا۔

۔ آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو فروغ دینے کا اعلان کیا۔

۔ پنجاب بزنس حب قائم کرنے کا اعلان کیا۔

۔سمال بزنس لون کا اجرا کرنے کا اعلان کیا۔

۔ دانش سکول کا قیام اور طلبہ کے لیے تعلیم کے کم سے کم آخراجات اور سکولز سکالرشپس، سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

۔ نوجوانوں کو آسان قرضہ اور الیکٹرک بائیکس کی فراہمی اور فری لیپ ٹاپ یا آئی پیڈ دیے جائیں گے۔

۔ خصوصی بچوں کی تعلیم میں سہولت اور مہنگائی کا خاتمہ کیا جائے گا۔
ان تمام عوامل پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

حلف برداری کے بعد وزیراعلی مریم نواز نے ایک تھانے کا دورہ کیا۔ ایک قیدی سے بات چیت کی جو کہ ایک عمل پسند ہونے کی خوش آئند نشانی ہے

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

176,934FansLike
37FollowersFollow
2,280SubscribersSubscribe

Latest News