27 C
Lahore
Thursday, September 19, 2024

نگران حکومت میں مہنگائی کا طوفان

نگران حکومت کی جانب سے عوام کو ایک بار پھر مہنگائی کے طوفان کا تحفہ۔ نگران حکومت جاتے جاتے روزانہ کے حساب سے عوام کو مہنگائی کے جھٹکے لگا رہی ہے۔کبھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ تو کبھی گیس کی ترسیل میں کمی سے عوام نہایت پریشان ہے۔

پٹرول کی قیمت میں اضافہ

نگران حکومت نے جاتے جاتے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام اگ بگولا ہو گئے۔اب اپ کا خرچہ ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ جو کہ کسی حد تک ٹھیک بھی ہے۔ ان حالات میں عوام جائے تو جائے کہاں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ علامیہ کے مطابق۔ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 275 روپے مقرر۔ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.37 روپے اضافہ ہو کر 287 روپے مقرر۔

گیس کا بحران

گیس کی تر سیل میں کمی اور قیمت میں روز بروز اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی۔ گھریلو صارفین کے لیے گیس چولہوں میں کم اور بجلی کے بلوں میں زیادہ ہے۔ عوام لکڑیوں پر کھانا بنانے پر مجبور۔ پھر بھی بل ماہانہ اخراجات میں آگ لگا دیتے ہیں۔ الیکشن 2024 کے بعد گیس کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں نے سرکاری گیس چھوڑ کر سلنڈر استعمال کرنا شروع کر دیے۔ نگران حکومت نے گھریلو صارفین کے لیے گیس 10 سے 15 فیصد مہنگی کرنے کا علامیہ جاری کر دیا۔

ابھی تو خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ جس سے عوام میں مزید مایوسی پھیلے گی اور غربت میں اضافہ ہوگا۔ اب تو یہ عالم ہے کہ سرکاری بسیز کا کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 25 کر دیا گیا ہے۔ یعنی حکومت ہر طرح سے عوام کو مایوسی کی دلدل میں دھکیل رہی ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

176,934FansLike
37FollowersFollow
2,280SubscribersSubscribe

Latest News