نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ
MDCAT طبی امتحانات 27 اگست سے 10 ستمبر تک ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
انوار الحق کاکڑ نے ٹویٹ پر کہا کہ
’ ’میں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کےMDCATامتحانات 10 ستمبر 2023 تک ملتوی کر دیے جائیں۔ یہ فیصلہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے کہ طلباء کو میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مزید وقت مل جائے۔“
اس سے قبل، پی ایم ڈی سی نے یہ امتحان 27 اگست کو شیڈول کیا تھا، لیکن اس کے نتیجے میں اسلام آباد میں پی ایم ڈی سی ہیڈ کوارٹر کے باہر غیر ملکی طلباء کی طرف سے کئی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ کسی بھی ملک نے 70 فیصد پاس ہونے کا فیصد مقرر نہیں کیا اور انہوں نے متفقہ طور پر اس فیصلے کی مخالفت کی۔ اس کے نتیجے میں MDCAT امتحان ملتوی ہو گئے۔