26 C
Lahore
Thursday, September 19, 2024

نگران حکومت کی جانب سے عوام کو پہلا تحفہ

نگران حکومت کی طرف سے پہلاسرپرائز:پٹرول 290.45روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل293.40روپےمہنگا کردیا

پاکستان میں نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے سارا بوجھ غریب عوام کے کمزور کندھوں پر ڈال دیا ہے۔ پٹرول اوہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بتدریج 17روپے اور 20روپے بڑھا دی ہے۔

وزیرِاعظم انوارلحق کاکڑ سے منظوری کے بعد رات میں نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔جبکہ پی۔ڈی۔ایم حکومت نے یکم اگست کو ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بتدیج19.95روپے اور 19.90روپے اضافہ کیا تھا۔

وزیرَخزانہ نے کیروسین اورلائٹ ڈیزل آئل کے متعلق کوئی ا علامیہ جاری نہیں کیا۔مزید وزارتِ خزانہ سے جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے جسکے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

عوام شدید پریشانی کا شکار ہے،پٹرول بم عوام کے سر پر گرنے سے عوام شدید غم وغصہ میں ہے۔پٹرول کی قیمت میں اس اچانک اضافے کے با عث مہنگائی میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے رکشہ،گاڑیوں اور باقی زرائع آمدورفت کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

176,934FansLike
37FollowersFollow
2,280SubscribersSubscribe

Latest News