27 C
Lahore
Thursday, September 19, 2024

سعودی ویمنز پریمیئر لیگ کی پہلی انٹرنیشنل کھلاڑی کون؟

سعودی ویمنز پریمیئر لیگ کے ایسٹرن فلیم کی جانب سے کلب میں شمولیت کے اعلان کے بعد پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان سعودی کلب سے معاہدہ کرنے والی پہلی پاکستانی فٹبال کھلاڑی بن گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے ماریہ خان کی قیادت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
کلب نے ایک ٹویٹر پوسٹ کے ذریعے ماریہ کی شمولیت کااعلان کیا،’انتظامیہ نے اس سیزن میں ویمن پریمیئر لیگ میں خواتین کی پہلی ٹیم کی صفوں کو سپورٹ کرنے کے لیے پہلے غیر ملکی پیشہ ور افراد کے ساتھ معاہدہ کیا’۔

ایک نجی چینل کو انٹرو یو دیتے ہوئے ماریہ نے کہاکہ مجھے امیدہے کہ اس سے پاکستانی ایتھلیٹس اور ٹیلنٹ کے لیے مواقع پیدا ہونے لگیں گے جس پر اکثر لوگوں کا دھیان نہیں جاتا۔

2014میں ہاجرہ خان پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر تھیں جنہوں نے مالدیپ کے کلب کے لیے کھیلا۔ اس سال کے شروع میں پاکستانی خواتین کی ٹیم نے بھی ماریہ خان کی کپتانی میں سعودی عرب کا سفر ‘چار ملکی ٹورنامنٹ’میں شرکت کے لیے کیا جس میں کوموروس اور ماریشس بھی شامل تھے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

176,934FansLike
37FollowersFollow
2,280SubscribersSubscribe

Latest News