26 C
Lahore
Thursday, September 19, 2024

حمائمہ ملک نے لائیو ٹرانسمیشن کے دوران معافی مانگ لی

اداکارہ حمائمہ ملک نے میزبان و اداکار محسن عباس حیدر سے معافی کے اظہارمیں کہا، وقت بدلتا ہے، لوگ بدلتے ہیں اور اندِبیان بدل جاتے ہیں

حال ہی میں میزبان و اداکار محسن عباس حیدر کے پروگرام ’پبلک ڈیمانڈ‘ میں اداکارہ حمائمہ ملک نے بطور مہمان شرکت کی۔

پروگرام کے آخر میں حمائمہ ملک نے ٹاک شو میں مدعو کرنے کے لیے محسن عباس کا شکریہ ادا کیا، اس دوران حمائمہ نے ماضی میں محسن عباس کے لیے سخت الفاظ استعمال کرنے پر معافی مانگی پروضاحت نہیں کی کہ وہ کس حوالے سے بات کررہی ہیں تاہم ناظرین نے اندازہ لگایا کہ حمائمہ ملک کا اشارہ اُس جانب ہے جب انہوں نے گھریلو تشدد کے الزام پر محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کی حمایت میں سامنے آئی تھیں اور محسن عباس حیدر کے لیے سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔

حمائمہ ملک نے پروگرام کے دوران محسن عباس کو گلے لگاتے ہوئے کہا کہ میں نے اگر کبھی زندگی میں آپ کے لیے کچھ ایسا کہا ہو تو میں اس کے لیے آن سکرین بولنا چاہتی ہوں کہ وقت بدلتے ہیں، لوگ بدلتے ہیں اور اندازِ بیان بدل جاتے ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

176,934FansLike
37FollowersFollow
2,280SubscribersSubscribe

Latest News