26 C
Lahore
Thursday, September 19, 2024

سابق وزیراعظم کی سی کلاس جیل کی صورتحال

عمران خان کے وکیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اطلاع دی کہ جیل میں بہت خراب صورتحال ہے۔

وکیل کے مطابق اس نے خان صاحب سے پوچھا کہ جیل میں کیا حالات ہیں تو انہوں نے کہا کہ انہیں سی کلاس میں رکھا گیا ہے، چھوٹا سا کمرہ ہے اور اوپن واش روم ہیں جس میں پانی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔

کمرے میں دن کو مکھیاں اور رات کو کیڑے ہوتے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ انہوں نے درخواست دائر کی ہے کہ چونکہ عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں تو انہیں اڈیالہ جیل اے کلاس میں منتقل کر دیا جائے۔

عمرا ن خان نے اپنی گرفتاری سے پہلے ویڈیو میسج ریکارڈ کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی گرفتاری متوقع تھی اوروہ چاہتے ہیں کہ عوام چھپ کر گھروں میں نہ بیٹھے بلکہ اپنی آنے والی نسلوں کی خاطر باہر نکلیں۔ یہ انصاف کی جنگ ہے، آپ کے حقوق اور آزادی کی اور یہ یاد رکھیں کہ کبھی آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملی

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

176,934FansLike
37FollowersFollow
2,280SubscribersSubscribe

Latest News