26 C
Lahore
Thursday, September 19, 2024

ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ، سازش یاایکسیڈنٹ؟

6اگست کونوابشاہ کے قریب ہونے والے ٹرین حادثے میں تقریبا 30افراد جانبحق اور 80زخمی ہوئے ہیں۔ کمیشنر بے نظیر آباد، عباس بلوچ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کے ہسپتالوں میں کل سے ہی ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ریلیف ٹرین بھی پہنچنے والی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کے دس میں سے ۹ بوگیاں مکمل صاف کر دی گئی ہیں اور ان میں سے موتوفی اورزخمیوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ بقیہ سامان کو اٹھانے کے لئے بھاری مشینری درکار ہے۔
ٹرین کا پٹری پر سے اتر جانے کا حادثے کی وجہ ا بھی بھی نا معلوم ہے۔ پولیس کے سینئرسپریڈنٹ کے بقول 10ایس ایچ او،
4 ڈی ایس پی اور 100سے زائد سپاہی ریسکیو ورک میں لگے ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ممکنہ طور پر یہ حادثہ مکینیکل خرابی کی وجہ سے ہوا ہے پر یہ سوچی سمجھی سازش بھی ہو سکتی ہے۔انہوں نے حادثے پر مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔سکھر میں ایمرجنسی نافذ ہو چکی ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

176,934FansLike
37FollowersFollow
2,280SubscribersSubscribe

Latest News