26 C
Lahore
Thursday, September 19, 2024

پاکستان کی اقتصادی حیثیت

حالیہ انتخابات کی گہما گہمی کی وجہ سے پاکستان کی اقتصادی حیثیت میں مثبت بہتری نہیں۔لیکن انتخابات کے
بلا جواز تاخیر اور غیر حتمی نتائج سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان پایا جا رہا ہے۔معاشی تجزیہ کاروں نے سروے کی بنیاد پر مارکیٹ کو توقع تھی کہ مسلم لیگ ن کی قیادت میں حکومت بن جائے گی لیکن انتخابات کے نتائج اس کے برعکس تھے۔ جس کے نتیجے میں انڈیکس تین فیصد گرا ہے۔
یہ بات واضح رہے کہ الیکشن سے ایک روز قبل سو انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافے کے بعد 64 ہزار 143 پر پہنچ گیا تھا۔ اس بات میں کوئی مبالغہ نہیں کہ نواز شریف کے وطن واپسی کے بعد اکتوبر 2023 میں سٹاک ایکسچینج میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہوا۔جس کی وجہ سے پاکستان کی اقتصادی حیثیت میں مثبت بہتری سامنے آئی. جس کے نتیجے میں معاشی تجزیہ کاروں نے معاشی بہتری کی  طرف رجحان ظاہر کیا۔
تاحال الیکشن کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے اغاز سے ہی بندی کا رجحان برقرار ہے9 فروری 2024 کو غیر متوقع نتائج کے بعد سٹاک ایکسچینج ہزار پوائنٹس کی کمی سامنے آئی۔ 12 فروری 2024 بروز پیر بینج مارک انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کی مزید کمی واقع ہوئی۔ سٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق 12 فروری2024 صبح کے سیشن میں 22-1356 پوائنٹس کی کمی سامنے آئی۔ مختصر یہ کہ 12-2 کی کمی سے بینچ مارک انڈیکس 52-61587 پر آگیا۔ سٹاک ایکسچینج کی صورتحال تاحال مندی کا شکار ہے۔ جس کی بڑی وجہ حکومت سازی میں تاخیر، 2 بڑی جماعتوں کا اکثریت سے نہ جیتنا اور پیچیدہ مخلوط حکومت ہے۔ جب تک سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہیں ہوتا سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

176,934FansLike
37FollowersFollow
2,280SubscribersSubscribe

Latest News