27 C
Lahore
Thursday, September 19, 2024

پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل معاشی مسائل

معاشی مسائل

پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں سب سے بڑی مشکل معیشت کی بدحالی ہے۔معاشی مسائل نے آج تک پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں آنے کا موقع نہیں دیا۔ان مسائل کے باعث عوام میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔ہر بار انتخابات میں عوام اس بھروسے پر ووٹ ڈالتی ہے۔ نئی حکومت خوشحالی میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی کرے گی۔ لیکن ہر بار نتائج اس کے برعکس ہوتے ہیں۔

اس معاشی بدحالی میں ملکی عوام کے حالات کچھ یوں ہیں، کہ امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ لوگ خود کشی کرنے پر مجبور ہیں۔روز بروز بڑھتی ہوئی پٹرول اور اشیائے زندگی کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔اس پریشان کن صورتحال میں نگران حکومت نے جاتے جاتے مہنگائی کا بم گیس کی قیمت بڑھا کر عوام پر گرا دیا ہے۔ابھی ان مسائل میں مزید اضافے کا امکان نظر آرہا ہے۔ اور نئی حکومت ائی ایم ایف سے مزید قرضہ جات لے گی۔نئی حکومت ائی ایم ایف کی مزید کڑی شرائط پر ٹیکسز لاگو کرے گی۔ جس کے نتیجے میں مزید مہنگائی کا خدشہ ہے۔

:معاشی اور زراعت

معیشت میں بدحالی کی بڑی وجہ قدرتی آفات بھی ہیں۔ جس کی وجہ سے ہر سال ہزاروں لاکھوں لوگ بیگھر ہو جاتے ہیں اور فصلوں کا الگ نقصان ہوتا ہے۔ زراعت کے نقصان کے باعث برآمداد میں کمی اور درآمداد میں ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ہر طرح کی نسل کا اناج، پھل اور سبزی پاکستان میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ اور یہ بات مانی جاتی ہے کہ معاشی ترقی میں زراعت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ لیکن اگر کسان کو اس کی محنت کا معاوضہ دے کر خوش نہ کیا جائے، تو انہی حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جن حالات سے آج ہم گزر رہے ہیں۔

:معاشی ترقی اور سٹاک ایکسچینج مندی

معاشی ترقی میں سٹاک ایکسچینج بھی بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لیکن الیکشن کی صورتحال اور حکومت سازی میں تاخیر کے باعث سٹاک ایکسچینج مندی کا شکار ہے۔ اب عوام نئی حکومت سے ہی یہ آس لگائے بیٹھے ہیں، کہ وہ عوام کی خوشحالی کے لیے کچھ کریں۔ لیکن تا حال یہ ایک سوال ہے جس کے جواب کے لیے عوام منتظر ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

176,934FansLike
37FollowersFollow
2,280SubscribersSubscribe

Latest News