27 C
Lahore
Thursday, September 19, 2024

حکومت سازی میں دلچسپ تبدیلی

:حکومت پی ایم ایل این کی ہے

2024 کے الیکشن کی صورتحال کچھ یوں سامنے ائے گی کسی کو اندازہ بھی نہیں تھا۔ جہاں الیکشن سے پہلے اس بات کا چرچہ تھا کہ  اگلی حکومت پی ایم ایل این کی ہے وہی الیکشن کے بعد معاملات اس کے برعکس تھے۔ پی ٹی ائی کے ازاد امیدوار جن کو الیکشن کمپین کی اجازت بھی نہ تھی. ان کے حیران کن نتائج نے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے پر مجبور کر دیا۔ 2024   کے جنرل الیکشن کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں کسی بھی سیاسی جماعت کو اکثریت نہ مل سکی۔ بہت سے لوگوں نے دل برداشتہ ہو کر سیاست سے بریک لیا. تو کسی نے تمام سیاسی جماعتوں کے متحد ہونے کی تجویز دی۔

:سیاسی جماعتیں اور حکومت سازی

پی ایم ایل این نے الیکشن کے روز ہی دوسری جماعتوں سے الحاق کرنے کا اعلان کیا۔ اور تمام جماعتوں کو مخلوط حکومت بنانے پر امادہ کیا۔ اس تناظر میں پی پی پی متحد حکومت سازی کٹے ہوئے دلچسپی ظاہر کی۔ تو طے پایا کے پی ایم ایل این وفاق اور پنجاب میں حکومت کرے گی جبکہ پی پی سد اور بلوچستان میں حکومت کرے گی۔

اس سلسلے میں بروز منگل تمام سیاسی جماعتوں, جن میں پی پی پی,پی ایم ایل این، پی ایم ایل کیو، ایم کیو ایم اور ائی پی پی نے چودھری شجاعت کے گھر پریس کانفرنس کے دوران اس مخلوط حکومت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ تمام جماعتوں میں طے پایا کہ وفاق میں تمام جماعتیں پی ایم ایل این کو ووٹ دیں گی. جبکہ پی پی پی کی شرط ہے. کہ سینٹ چیئرمین، سپیکر اور چاروں صوبوں کے گورنر پی پی پی کے ہوں گے۔

ان تمام حالات میں غور طلب بات یہ ہے کہ نواز شریف اس دور میں کم نظر ائے۔ اور دوسری طرف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی ائی کے ازاد امیدواروں کو 25 کروڑ کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ تا حال ملک میں حکومت سازی کا معاملہ سرگرم نظر ارہا ہے۔ اور امید یہ کی جا رہی ہے کہ نئی حکومت میں ان سیاسی انتشار کم نظر ائے گا. کیونکہ تمام سياسي جماعتیں ملک کی ترقی اور خوشحالی میں مصروف رہے گی۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

176,934FansLike
37FollowersFollow
2,280SubscribersSubscribe

Latest News